ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشن 2019: ہسپتال میں بھیم آرمی چیف چندرشیکھر سے پرینکا گاندھی نے کی ملاقات

مشن 2019: ہسپتال میں بھیم آرمی چیف چندرشیکھر سے پرینکا گاندھی نے کی ملاقات

Wed, 13 Mar 2019 23:55:49    S.O. News Service

میرٹھ ،،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں منگل کو حراست میں لیا گیا تھا،تاہم بعد میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لئے میرٹھ بھیج دیا گیا۔ادھر مشرقی یوپی کی چارج اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا مغربی یوپی انچارج جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ چندر شیکھر سے ملنے میرٹھ پہنچیں،یہاں پر پرینکا نے چندر شیکھر سے ملاقات کی۔اس ملاقات کو لے کر قیاس لگائے جا رہے تھے کہ کانگریس نے چندر شیکھر کو لوک سبھا سیٹ کا آفر دیا ہے،اگرچہ پرینکا گاندھی نے فی الحال ایسی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔بتا دیں کہ منگل کو بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر سینکڑوں حامیوں کے ساتھ دیوبند علاقے میں جلوس نکال رہے تھے۔ضلع انتظامیہ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق لگنے کے بعد بھی وہ بغیر اجازت کے یہ پروگرام کر رہے تھے،اس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ضلع مجسٹریٹ اے پانڈے نے بتایا تھا کہ چندر شیکھر کو سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں مانے،اس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر علاج کے لئے میرٹھ کے ہسپتال میں بھیجا دیا گیا۔ادھر بھیم آرمی کے کارکنوں نے زبردستی حراست میں لینے کا الزام لگایا۔گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ایک ریلی کے دوران پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل کانگریس میں شامل ہو گئے۔دلی کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی موجودگی میں پارٹی سے جڑے۔اس سے پہلے انہوں نے کانگریس میں شامل ہونے کی معلومات ٹوئیٹ کے ذریعے دی تھی۔
 


Share: